ڈی آئی خان: چیک پوسٹ دھماکے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

پولیس دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی ، میتیں آبائی علاقوں کو روانہ
ڈیرہ اسماعیل خان: (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی آئی خان کی درا زندہ چیک پوسٹ دھماکے کے 3 شہداء￿  کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔کسٹمز کے حوالدار فرمان، سپاہی اسامہ اور ریسکیو اہلکار شریف اللّٰہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سول و عسکری حکام، پولیس، کسٹمز، ریسکیو 1122 اور لواحقین نے شرکت کی۔پولیس دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی دی، تینوں شہداء￿  کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ درا زندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوئے تھے