اٹک میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ ادا

 پیر چورا شریف سید سعادت علی شاہ نے نماز جنازہ پڑھائی، اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت 
اٹک(آئی این پی )اٹک کی تحصیل جنڈ میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ اٹک پولیس لائنز میں ادا کی گئی، گدی نشین پیر چورا شریف سید سعادت علی شاہ نے نماز جنازہ پڑھائی، اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل، کوہاٹ کے قریب دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنانے والے بہادر شہری شہید لیاقت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بھی جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے جنڈ کے دیہاتی کو خراج تحسین پیش کیا۔