پولیس چیک پوسٹ خودکش حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی 
لاہور(آئی این پی )داجل پولیس چیک پوسٹ خودکش حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہدا کی عظیم  قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھرپور طاقت سے جاری رہیں گی، جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔