بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بیٹر شریاس ائیر کی انجری کے حوالے سے تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں۔
شریاس ائیر کو ہسپتال کے آئی سی یو سے منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے خاندان کے افراد کے سڈنی جانے کا امکان بھی ہے۔سوریا کمار یادیو نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو دن سے شریاس ائیر سے بات کر رہے ہیں، اور اگر وہ بات کر سکتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہر سے دیکھنے پر ایسا لگتا ہے کہ جب شریاس ائیر نے کیچ پکڑا تھا، اُس وقت سب نارمل تھا، اور جو کچھ بھی ہوا، وہ کھیل کا حصہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شریاس ائیر جلد صحتیاب ہو جائے گا۔یاد رہے کہ شریاس ائیر بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف تیسری ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد، ان کی سنجیدہ انجری کی تشخیص ہوئی اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرا دیا گیا تھا۔مزید برآں، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہونے جا رہا ہے۔