الیکس کیری کا کیچ مہنگا ثابت، شریاس ائیر آئی سی یو میں داخل

الیکس کیری کا کیچ مہنگا ثابت، شریاس ائیر آئی سی یو میں داخل

بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ کے دوران پسلی میں چوٹ لگنے کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 میچ کے دوران انہوں نے الیکس کیری کا شاندار کیچ پکڑنے کی کوشش کی، جس کے دوران بائیں پسلی میں زخم آ گیا۔ رپورٹ کے مطابق داخلی خون کے بہاؤ کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، مگر مکمل صحت یابی میں ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چوٹ جان لیوا بھی ہو سکتی تھی، اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے انہیں چند دن زیر نگرانی رکھا جائے گا۔شریاس ائیر کی بھارت واپسی کا فیصلہ ان کی صحت بہتر ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ 31 سالہ اس بیٹسمین کی چوٹ سے متعلق یہ صورتحال جاری ہے، اور ٹیم انتظامیہ اور میڈیکل ٹیم ان کی جلد صحت یابی کے لیے کوشاں ہیں۔