راولپنڈی میں پاکستان- جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سخت سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار

راولپنڈی میں پاکستان- جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سخت سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں ہوگا۔

 اس اہم مقابلے کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق، پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جن میں سینئر افسران فیلڈ میں فورسز کو چیک اور بریفنگ دیں گے۔ روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، اور تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی موثر اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔یہ اقدامات فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک انتظام کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ میچ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے اور شائقین کو بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔