جنوبی افریقا کی 51 رنز سے جیت، ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر

جنوبی افریقا کی 51 رنز سے جیت، ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 51 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

نیو چندیگڑھ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز بنائے۔کوئنٹن ڈی کاک 90 رنز کے ساتھ کامیاب بیٹر رہے، جبکہ ڈونوون فریرا اور ڈیوڈ ملر بالترتیب 30 اور 20 رنز ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 162 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔تک ورما نے 62 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اوٹنل بارٹمن نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جینسن، اینگیڈی اور سیپامالا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر کو دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔