پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ مختصر کر دیا

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ مختصر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر عامر جمال اور اسپنر فیصل اکرم کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اسکواڈ کی تعداد 18 سے کم کر کے 16 کر دی گئی ہے۔سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اور دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا فاتح ہے۔