پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے کے لیے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔
سیریز کا پہلا میچ آج پارل کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا۔
پاکستانی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی: کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد۔