خاتون نے بیٹیوں کو جگانے کے لیے بینڈ رکھ لیا

لاہور(نیٹ نیوز )بھارت میں خاتون نے بیٹیوں کو جگانے کے لیے بینڈ رکھ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے بچیوں کو جگانے کے لیے حیران کن طریقہ اس وقت ڈھونڈ لیا جب بچوں سے بستر سے اٹھنے سے انکار کردیا۔خاتون نے بیٹیوں کو جگانے کے لیے بینڈ کی خدمات حاصل کیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی موسیقار ڈرم بجاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور سوتی ہوئی بچیوں کے کمرے کی طرف چلے گئے جہاں وہ کمبل اوڑھ کر سو رہی تھیںبینڈ نے جیسے ہی ڈرم بجانا شروع کیا تو ماں قریب ہی کھڑی ہوگئی اور اپنے منصوبے سے مطمئن دکھائی دی۔خاتون نے اپنی بیٹیوں کو زیادہ سونے پر سبق سکھانے کے لیے گروپ کی خدمات حاصل کی تھیں اور بینڈ نے بھی بھرپور طریقے سے روایتی دھنیں بجائیں جس پر بیٹیاں شور سے بیدار ہونے پر ناراض دکھائی دیں۔وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’میری والدہ کو یہ ویڈیو نہیں دیکھنا چاہیے۔‘سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے نئے الارم کا نام دیا جارہا ہے۔