خواتین موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی اے
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) ملک کے 100 فیصد مرد موبائل براڈ بینڈ سے جڑگئے۔ پی ٹی اے نے موبائل براڈ بینڈ صارفین میں مرد اور خواتین کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ چار سال کے دوران براڈ بینڈ صارفین میں مردوں کی شرح میں 21 فیصد اضافے کے بعد 79 فیصد سے بڑھ کر 100 فیصد ہوگئی۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خواتین موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شرح 21 سے بڑھ کر 33 فیصد ہوگئی۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے بتایا کہ 4 سال میں برانچ لیس بینکنگ اکا ئونٹس میں مردوں کے اکا ئونٹ کی شرح میں 26 فیصد اضافہ ہوا، برانچ لیس بینکنگ اکا ئونٹس میں مردوں کے اکا ئونٹس کی شرح 55 سے 81 فیصد تک پہنچ گئی، برانچ لیس بینکنگ اکانٹس میں خواتین کے اکائونٹس کی شرح میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔