اوساکا (آن لائن) عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ (BTS) نے جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ’ماما ایوارڈز 2026 کی دو روزہ تقریب میں 5 بڑے ایوارڈز جیت کر ایک مرتبہ پھر عالمی موسیقی کی دنیا میں اپنی بے پناہ مقبولیت اور برتری کا لوہا منوا لیا ہے۔ کورین میڈیا کے مطابق 20 اور 21 نومبر کو ہونے والی اس شاندار تقریب میں بی ٹی ایس نے دو سب سے بڑے اعزازات یعنی ’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ اور ’البم آف دی ایئر‘ اپنے نام کیے۔ بینڈ کو یہ ایوارڈز ان کے مقبول البم ’آریرنگ‘ اور ہٹ گانے ’سوئم‘ پر دیے گئے، جسے بیسٹ سانگ ٹاپ 10 کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بی ٹی ایس نے مردوں کے بہترین میوزک گروپ اور فینز چوائس میل ٹاپ 10 کی کیٹیگریز میں بھی کامیابی سمیٹی۔