اسلام آباد (بیورو رپورٹ ) ملک کے 100فیصد مرد موبائل براڈ بینڈ سے جڑگئے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل براڈ بینڈ صارفین میں مرد اور خواتین کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ چار سال کے دوران براڈ بینڈ صارفین میں مردوں کی شرح میں 21 فیصد اضافے کے بعد 79 فیصد سے بڑھ کر 100 فیصد ہوگئی۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خواتین موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شرح 21 سے بڑھ کر 33 فیصد ہوگئی۔