پنجاب میں سیاحت کا فروغ ، اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ چیئرپرسن ،وزیرسیاحت نائب ،سیکرٹری سیاحت اتھارٹی کے رکن ہونگے
سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاری 
لاہور(خصوصی رپورٹ) سیاحت کو فروغ دینے کے لئے  پنجاب حکومت  نے اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاہے ، اس حوالے سے پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ،بل کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی، اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلیٰ، وائس چیئرپرسن وزیر سیاحت ہوگا جبکہ سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دیں گے، اتھارٹی سیاحت و ورثے کے فروغ کے لئے پالیسی و گائیڈ لائنز طے کرے گی،اتھارتی متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرے گی ،اتھارٹی کے پاس سیاحت کے لئے ضابطہ اخلاق طے کرنے کا اختیار ہو گا، اتھارٹی بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیمینار و ورکشاپس منعقد کروا سکے گی، اتھارٹی بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کر سکے گی،اتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دے گی، اتھارٹی کے پاس انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اختیاربھی ہو گا،اتھارٹی کے پاس سیاحتی مقام واگزار کروانے کا اختیار ہو گا۔ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو  افسر ہو گا،اتھارٹی اپنا بجٹ پاس کرنے کا اختیار رکھے گی۔