ٹماٹر،دودھ دہی خود ساختہ مہنگائی کے باعث پہنچ سے باہر

چک امرو (خصوصی رپورٹ)مہنگائی نے شہریوں سے قوت خرید چھین لی ، ٹماٹر،دودھ دہی سب کچھ خود ساختہ مہنگائی کے باعث عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئے۔ انتظامیہ کا چیک اینڈ بیلنس صفر ہوگیا۔ غریب اور مزدور طبقہ شدید متاثر ، متوسط طبقہ تیزی سے غربت کی لکیر کے قریب پہنچ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ارزانی کے دعوے کرتی ہے لیکن گرانی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں۔