پاکپتن(خصوصی رپورٹ) ماہ صیام میں چکن کی قیمت کم ہونے کی بجائے مزید مہنگا ہو کر 750 روپے کلو تک جا پہنچی، مٹن 1500روپیہ میں فروخت ہونے کی بجائے 2200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح بیف کا گوشت 750 روپے میں فروخت ہونے کی بجائے 1200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، اس کے علاوہ دودھ، دہی، دالیں، چینی، چاول، سبزیاں اور دیگر دیگر اشیائے خرد و نوش بھی سرکاری نرخ کے مطابق عوام کو میسر نہیں ہیں، دکانداروں نے من مانے نرخ مقرر کر کے خود ساختہ منگائی قائم کر رکھی ہے، شہریوں کا کہنا ہے ماہ مقدس میں چکن کی قیمت میں آئے روز اضافہ سمیت مٹن، بیف، دودھ، دہی، سبزیاں، دالیں، چاول، چینی اوردیگر اشیائے خرد و نوش کا سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فروخت نہ ہونا پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ انتظامیہ فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے، شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق سے نوٹس لینے کی اپیل ہے تاکہ خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے اور عوام کو ماہ صیام میں ریلیف میسر ہو سکے۔