لاہور ( اپنے سٹی رپورٹر سے )ماہ رمضان میں سحری میں کھانے پینے کے معیار کو جانچنے کے لئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سرپرائز فیلڈ دورہ کیا، انارکلی فوڈ سٹریٹ، گلبرگ، مزنگ کے علاقوں میں 49 سحری پوائنٹ کی چیکنگ کی گئی اور قوانین کی خلاف ورزی پر 22 فوڈ پوائنٹ کو 3لاکھ 50 ہزار کے جرمانے کئے گئے، 100 لٹر ناقص دودھ،ایک من دہی، 37 لٹر گھی اور گلی سڑی سبزیاں تلف کی گئیں۔