طلبہ اب نتائج نہیں چھپاسکیں گے،تعلیمی بورڈ زکا رزلٹ میں نئے فیچرز شامل کرنیکا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)تعلیمی بورڈز کا نتائج کی معلومات کیلئے نئے فیچرز شامل کرنے کا فیصلہ،اب طلبہ بورڈ کے نتائج والدین سے نہیں چھپاسکیں گے۔تعلیمی بورڈز کے نتائج والدین کے آئی ڈی کارڈ نمبرز سے بھی معلوم کیے جاسکیں گے۔پہلے مرحلے میں نئے فیچرز کو نہم و دہم کے نتائج میں شامل کیا جائیگا۔دوسرے مرحلے میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بھی پالیسی نافذ کی جائیگی۔نئے فیچرز آئندہ سال 2026 یا 2027سیشامل کیے جانے کا امکان ہے۔