کوئٹہ (سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ میں بلوچستان ایم ایم اے چیمپئن شپ اور این ایف ٹی 5 کوالیفائرز کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ بلوچستان ایم ایم اے چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے باصلاحیت فائٹرز نے شرکت کی۔چیمپئن شپ میں فائٹرزکے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے،کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔کھلاڑیوں کے درمیان مکوں، پنجوں اورشاندار دا پیچ کے سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کے دل جیت لیے۔اس موقع پرفائٹرز نے قومی سطح پر بلوچستان کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایونٹ کا مقصد نیشنل فائٹ ٹورنامنٹ 5 کے لیے بلوچستان کے بہترین فائٹرز کا انتخاب کرنا تھا۔