مقابلہ،3سالہ بچی کے قتل کا ملزم ساتھی کی گولی سے ہلاک

ملزم عمرفاروق نے ایک ہفتہ قبل کوٹ پنڈی داس میں بچی کو اغواکرکے قتل کیا
ساتھی پولیس حراست سے چھڑاکرلے گئے ،جھوک کلاں ناکے پر فائرنگ کا تبادلہ 
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ فیکٹری ایریا شیخورہ کے علاقہ کوٹ پنڈی داس میں 3سالہ بچی کو اغوا کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمرفاروق پولیس حراست سے فرار ہو کر جھوک کلاں کے قریب سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم عمر فاروق نے ایک ہفتہ قبل اپنے ہی گائوں کی 3سالہ بچی زینب کو اغوا کے بعد قتل کر دیا جس کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جوگزشتہ رات اپنے ساتھیوں کی مدد سے پولیس حراست سے فرار ہو کر خانقاہ ڈوگراں کی طرف جا ر ہا تھا کہ جھوک کلاں پر سی سی ڈی نے ناکہ لگا رکھا تھا جہاں پر ملزموں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم عمر فاروق اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنیسے ہلاک ہو گیا اور اس کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ،جن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔