3سالہ بچی کا قاتل مقابلے میں ہلاک

ملزم کو نشاندہی کیلئے لے جایا رہا تھا ساتھیوں نے فائرنگ کردی ، اغوا کار ارسلان مارا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تھانہ شفیق آباد میں تین سالہ بچی کو اغواء کرکے قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان او سی یو کے مطابق انسپکٹر عمران یوسف اور ان کی ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو برائے نشاندہی کے لئیے علاقہ تھانہ شفیق آباد لے جارہی تھی نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی اغوا کار کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے اغوا کار ارسلان شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،ڈی ایس پی او سی یو چوہدری فیصل شریف کے مطابق یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم نے تین سالہ معصوم بچی کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور بچی کی لاش کو گندے نالے میں پھینک دیا تھا،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے،جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدٓ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا۔