ملزمہ کی شناخت زبیدہ بی بی کے نام سے ہوئی ،پولیس نیکارروائی کا آغازکردیا
پھول نگر(خصوصی رپورٹ) ڈی پی او قصور عیسٰی سکھیرا ڈی ایس پی پتوکی رانا سجاد اکبر کی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ صدر پھول نگر راحیل خاں کی بروقت کارروائی بچے اغوا کرنے والی خاتون گرفتار کر کے بچی بازیاب کروا لی ،پھول نگر میں پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کرتے ہوئے بچے اغوا کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،پولیس تھانہ صدر نے شہری کی اطلاع پر ایس ایچ او راحیل خاں کی قیادت میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے نواحی گاو?ں گْھمن کے سے بچے اغوا کرنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں دھر لیا پولیس کے مطابق دو رْکنی اغواہ کار گروہ نے گھمنکے گاو?ں میں گلی میں کھیلتی محمد فیصل کی تین سالہ بیٹی دعا فاطمہ کو اغوا کیا ،شہریوں نے شک ہونے پر پیچھا کیا تو ایک اغواکار موقع سے فرار ہو گیا ،جبکہ خاتون کو مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کر لیا ،ملزمہ کی شناخت زبیدہ بی بی کے نام سے ہوئی ،بچی کے والد کی تحریری درخواست پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ،بچی کو فوری بازیاب کروانے پر اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے