کوٹ ادو:3سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

 بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی ، لکھ میر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،نشتر منتقل
اس شخص کی عمر دیکھیں اور پھر اس کے گھناؤنے جرم پر نظر ڈالیں:مریم نواز 
کوٹ ادو،چوک سرور شہید (خصوصی رپورٹ)کوٹ ادو میں سبزی کی ریڑھی لگانے والے نے 3 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزم کو 2 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔ محلہ نورانی آباد کے رہائشی سالار خٹک کی 3 سالہ بیٹی دیگر بچوں کے ہمراہ گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی کہ مبینہ طور پر لکھ میر نامی نوجوان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،بچی کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان داخل کرادیا گیا۔پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر ٹویٹ میں کہا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 2 گھنٹے میں گرفتار کیا گیا، اس شخص کی عمر دیکھیں اور پھر اس کے گھناؤنے جرم پر نظر ڈالیں۔