موترہ(خصوصی رپورٹ )ڈسکہ میں سی سی ڈی اہلکار کا بھائی سرعام منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی اہلکار مقصود بھٹی ساکن بھٹی کالونی پسرور روڈ کا بڑا بھائی شہباز علی سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر د کان پر کام کرتاتھا اور چھوٹے بھائی سی سی ڈی اہلکار مقصود بھٹی کی سرپرستی میں منشیات فروشی بھی کررہاتھا۔ تھانہ سٹی پولیس کے مطابق گزشتہ روز مخبرکو اطلاع ملی کہ سبزی منڈی چوک پسرور روڈ ڈسکہ پر شہباز علی منشیات فروخت کر رہا ہے،پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں قابو کرکے اس کے قبضہ سے بڑی مقدار میں چرس برآمدکرلی۔