لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ خزانہ پنجاب نے گورنر پنجاب کی تنخواہ اور دیگر اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی تنخواہ اور دیگر اخراجات کیلئے 7 کروڑ 60 لاکھ روپے اور گورنر سیکرٹریٹ کے سٹاف کی تنخواہ کیلئے18کروڑ90 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے۔ محکمہ خزانہ نے باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے محکمہ سپورٹس کو 25 کروڑ روپے بھی جاری کئے ،محکمہ خزانہ نے بجٹ مذکورہ محکموں کے اکائونٹس میں آن لائن کردیا ہے