لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 36 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا پی ایچ پی گوجرانوالہ کے زخمی ایس پی فاروق احمد بھٹہ کو 15 لاکھ ،رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل اظہر اقبال ،سرگودھا کے زخمی کانسٹیبل زاہد رفیق کو فی کس5 لاکھ روپے ملے۔ میانوالی کے زخمی کانسٹیبل سیف اللہ ، سرگودھا کے زخمی کانسٹیبل عمران علی اور رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل عمر وڈا کو فی کس 3 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل مزمل حسین کو 2لاکھ روپے دئیے گئے۔