زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے مزید 46 لاکھ روپے جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کے لئے مزید 46 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی گئی ۔ کانسٹیبل محمد جواد کو 15 لاکھ، محمد عنصر 10 لاکھ ، ڈرائیور کانسٹیبل ضیا آ 10 لاکھ،ہیڈ کانسٹیبل محمد سرفراز 3 لاکھ ،کانسٹیبل دلمیر حسن، جاوید اقبال، محمد اقبال ،ایس آئی فرمائش علی، اے ایس آئی عبدالرشید، کانسٹیبل زمان محمد مکی کو ایک لاکھ روپے فی کس ، سب انسپکٹر عبدالرؤف، ہیڈ کانسٹیبل محمد عاقف کو 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے۔