لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ، ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ملزم عبدالستار موسیٰ کے خلاف تھانہ نور پور خوشاب میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے،درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کمرہ عدالت سے نکل کر بھاگ نکلا ،ملزم بھاگتے ہوئے چیف جسٹس کی عدالت کے باہر آن پہنچا جہاں موجود موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو دبوچ لیا اسیتفتیشی افسر کے سپرد کردیا۔