ہر مقدمے کا سامنا کریں گے، ہم بھاگنے والے نہیں:عالیہ حمزہ

 ہمارے بہت سے لوگوں پر ایک وقت میں مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں،عمیر نیازی 
   اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ہر مقدمے کا سامنا کریں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔ وہ  تحریک انصاف کے وکلاء کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی عمیر نیازی نے عدالتی کارروائی سے متعلق کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ بے شک روانہ کی بنیاد پر ٹرائل کریں لیکن حقوق کا خیال رکھیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بہت سے لوگوں پر ایک وقت میں مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔عمیر نیازی نے مزید کہا کہ ایک طرف ضمانت کینسل کرنے کا کیس تھا دوسری طرف جے آئی ٹی نے بلایا ہوا ہے۔