گھریلو جھگڑے پر بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

 قاتل  غلام مرتضیٰ نے بیوی طاہرہ  پر تشدد کیا،مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ چک 32 ایس پی میں شوہر غلام مرتضیٰ نے گھریلو جھگڑے پر 35 سالہ بیوی طاہرہ کو تشدد کر کے قتل کر دیا، پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ طاہرہ چار بچوں کی ماں تھی، پولیس نے مقتولہ طاہرہ کے بھائی شاہزیب اشرف کی مدعیت میں ملزم غلام مرتضیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔