ہربنس پورہ میں شوہر نواز فائرنگ کے بعد فرار، 48سالہ بیوی صائمہ ہسپتال داخل
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقہ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی کو زخمی کردیا بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ میں شوہر نواز نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنی 48سالہ بیوی صائمہ کو زخمی کردیافائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا زخمی صائمہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ہسپتال میں خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمی خاتون صائمہ مناواں کی رہائشی ہے اور جلد ملزم نواز کو گرفتار کرلیا جائے گا