دیرینہ عداوت پرنوجوان قتل ،ساتھی زخمی

ساگر وغیرہ نے فائرنگ کرکے علی شان کو قتل ا، عمران کو زخمی کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں دیرینہ عداوت پر رشتے داروں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ مناواں کے علاقے میں دیرینہ عداوت پر رشتے داروں ساگر وغیرہ نے فائرنگ کرکے علی شان کو قتل اور عمران کو زخمی کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے اور زخمی عمران کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق مقتول کے بھائی صفدر کی مدعیت میں نامزد ملزم ساگر ساون اور 2 نا معلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔