سردیوں سے قبل سندھ، بلوچستان کے لیے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست

سردیوں سے قبل سندھ، بلوچستان کے لیے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست

ویب ڈیسک کے مطابق، سردیوں کے موسم کے آغاز پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

 سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست کے مطابق، سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا جائے گا۔یہ درخواست رواں مالی سال کے لیے دی گئی ہے، جس میں گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اوگرا اس ضمن میں 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کا انعقاد کرے گا تاکہ متعلقہ فریقین اور عوام کی رائے لی جا سکے اور قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ کیا جائے۔