سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے

سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے

چیئرمین اوگرا مسرور خان کی زیرصدارت عوامی سماعت میں کمپنی نے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست پیش کی۔

 اس دوران کمپنی نے گیس ٹرانسپورٹیشن کی مد میں اضافے کی بھی استدعا کی۔ تاہم، صنعتی صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کی اور سخت تنقید کی۔مسرور خان نے کہا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت سوئی سدرن گیس کمپنی کی 57 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، اور مجموعی طور پر 141 ارب روپے کی ریونیو ریکوائرمنٹ مسترد کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتیں قابو میں رکھنے اور دونوں کمپنیوں کے مالی خسارے کا جائزہ لینے کے اقدامات جاری ہیں۔