سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مرغی اور انڈوں کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، کوٹ ادو اور تلمبہ کی مارکیٹوں میں سرکاری ریٹ لسٹیں صرف کاغذوں تک محدود رہ گئیں۔

کوٹ ادو میں انڈے 350 روپے فی درجن اور چکن 500 روپے فی کلو تک جا پہنچا، حالانکہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق چکن 451 روپے فی کلو اور انڈے 300 روپے فی درجن مقرر ہیں۔تلمبہ میں چکن کا فی کلو نرخ 419 روپے کئی روز سے برقرار ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ڈیلرز کو سرکاری نرخوں پر پابند کرے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں میں کمی سے کاروبار میں بہتری اور عوامی خریداری میں اضافہ ممکن ہوگا۔