2020 کی لداخ جھڑپ اور کورونا کے بعد فضائی رابطے ختم کر دیئے گئے تھے
بیجنگ (آن لائن) پانچ سال کے وقفے کے بعد بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت بکنگ کا آغاز جمعہ سے کر دیا گیا۔ کووِڈ-19 وبا اور سرحدی کشیدگی کے باعث 2020 میں یہ پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔بھارتی وزارت شہری ہوا بازی کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازیں اکتوبر کے آخر تک بحال کر دی جائیں گی، جس سے عوامی روابط، تجارت اور سیاحت کو نئی جہت ملے گی۔بھارت کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن "انڈیگو" نے اعلان کیا ہے کہ 26 اکتوبر سے کولکتہ اور گوانگڑو کے درمیان روزانہ پرواز شروع کی جائے گی، جسے بعد میں نئی دہلی تک بڑھایا جائے گا