کراچی اور گوادر سے جلد مالدیپ کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی:وزیراعظم

 وزرا اور تاجروں کے وفد بھی بھیجے جائیں گے:شہبازشریف‘ اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہونا چاہیے:صدر مالدیپ کابزنس فورم سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  مالدیپ سے تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے جلد پاکستانی تاجروں اور کاروباری شخصیات کا وفد مالے بھیجا جائے گا جس میں متعلقہ وفاقی وزرا اور سرکاری افسر بھی شامل ہوں گے، کراچی سے مالدیپ اور گوادر سے مالدیپ جلد براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی، وزارت ہوا بازی کو ہدایت کردی‘یہ بات انہوں نے پاکستان مالدیپ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں مالدیپ کے صدر، وفاقی وزرا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے بھی خطاب کیا اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ انہوں ںے کہا  پاکستان اور مالدیپ میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہونا چاہیے۔