امریکہ میں حکومتی شٹ ڈائون، عوام خوار، حکمران تاش کھیلنے میں مصروف

لاکھوں ملازمین تنخواہوں سے محروم ، کروڑوں شہری ہیلتھ انشورنس بارے غیر یقینی کا شکار 
واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں حکومت کے طویل شٹ ڈائو ن نے سیاسی منظرنامے کو تاش کا کھیل بنا دیا   ۔وفاقی حکومت ہفتوں سے بند ہے، لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، اور وہ کروڑوں شہری جو حکومتی سبسڈی سے ہیلتھ انشورنس حاصل کرتے ہیں، غیر یقینی کا شکار ہیں۔پسِ منظر میں یہ لڑائی صرف بجٹ کی نہیں، بلکہ اس بات کی ہے کہ الزام آخر کار کس پارٹی کے سر جاتا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس زیادہ واضح اور عوام کو بہتر سمجھ آنے والا موقف ہے۔ وہ موقف جو براہِ راست عام امریکیوں کے مسائل سے جڑا ہے۔ری پبلکنز کے پاس اگرچہ اپنے موقف پھیلانے کے لئیصدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دیا ہوا طاقتور لائوڈ اسپیکر ہے، تاہم ناقدین  کا کہناہے  کہ ان کا پیغام قانونی موشگافیوں میں الجھ گیا ہے۔ دوسری جانب  امریکی عوام کی رائے تقسیم ہے۔ تازہ سروے کے مطابق زیادہ تر لوگ ری پبلکنز کو ذمہ دار سمجھتے ہیں، حالانکہ ٹرمپ کی مقبولیت پر ابھی کوئی بڑا اثر نہیں پڑا۔یہ شٹ ڈائون  امریکا کی تاریخ کا دوسرا طویل ترین قرار دیا جا رہا ہے۔