محکمہ خزانہ نے سبسڈی کے بجٹ کو آن لائن کر دیاجس سے ٹریکٹر کیلئے رقم کی ادائیگی جلد شروع ہوگی
لاہور (آئی این پی )پنجاب حکومت نے کسانوں کے لئے ٹریکٹر سکیم کیلئے نو ارب پچاس کروڑ روپے کی سبسڈی منظور کرلی ۔حکام کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سبسڈی کے بجٹ کو آن لائن کر دیاجس سے ٹریکٹر کیلئے رقم کی ادائیگی جلد شروع ہوگی ۔ ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے تحت حکومت نو ارب پچاس کروڑ کی سبسڈی کسانوں کو دے گی جس کے تحت پنجاب حکومت کسانوں کوریایتی نرخوں پر ٹریکٹر فراہم کررہی ہے ۔حکومت کی جانب سے کسانوں کو فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی،اس سکیم کے تحت 75 سے 125 ہارس پاور کے ہائی پاور ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔