اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی برائے فیول سبسڈی کا اجلاس
بین الصوبائی تعاون کے تحت منصوبے پر مؤثر پیشرفت ہوئی:نائب وزیر اعظم
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی برائے فیول سبسڈی کا 7ویں اجلاس منعقد میں ملک بھر میں فیول سبسڈی سکیم کے نفاذ اور اس کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں دی جانے والی فیول سبسڈی کے رول آؤٹ کا جائزہ پیش کیا گیا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ حکومت نے وزیراعظم کی منظوری سے فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کمیٹی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی تعاون کے تحت اس منصوبے پر مؤثر پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس عمل سے حاصل ہونے والے تجربات کو باقاعدہ طور پر دستاویزی شکل دی جائے۔