آئی ایم ایف کی خواہش کے مطابق زراعت پر 45 فیصد تک ٹیکس لگانا ہے:بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں خطاب
راولپنڈی(آن لائن)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کسانوں کو صرف ٹریکٹر دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پنجاب حکومت نے گزشتہ سال زراعت پر کوئی توجہ نہیں دی۔بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے انٹرنیشنل ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو صرف ٹریکٹر دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پنجاب حکومت نے گزشتہ سال زراعت پر کوئی توجہ نہیں دی، آئی ایم ایف کی خواہش کے مطابق زراعت پر 45 فیصد تک ٹیکس لگانا ہے ضرورت ہے کہ حکومتی اور طاقتور حلقے خود کو بھی ٹھیک کریں۔انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز سے کوئی تناؤ نہیں چل رہا، اتحادی حکومت ہے، بس چل رہی ہے، اللہ خیر کرے گا، آپ بھی دعا کریں۔