پنجاب حکومت کا کسانوں کیلئے زرعی مشینری پر 60 فیصد سبسڈی کا فیصلہ

کسان صرف 40 فیصد رقم ادا کریں گے، حکومت 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد سبسڈی دے گی
سبسڈی فہرست میں 26 بنیادی اور جدید زرعی آلات شامل، فصلوں کی بروقت کاشت ممکن ہو گی:ترجمان
 لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے کاشتکاروں کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زرعی مشینری پر 60 فیصد سبسڈی دینے کا منصوبہ فائنل کر لیا ہے۔منصوبے کے مطابق کاشتکار صرف 40 فیصد رقم ادا کر کے جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق حکومت اس پروگرام کے تحت 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کرے گی۔سبسڈی فہرست میں روٹاویٹر، ڈسک ہیرو، چیسل پلو سمیت 26 بنیادی زرعی آلات شامل ہیں، جبکہ ویجیٹیبل نرسری ٹرانسپلانٹر، شوگر کین پلانٹر، سلیج ہارویسٹر سمیت جدید مشینری بھی پروگرام میں شامل کی گئی ہے۔زرعی مشینری کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار سے 20 لاکھ روپے تک ہے، جن پر دی جانے والی سبسڈی 54 ہزار سے 10 لاکھ روپے تک ہوگی۔