عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس‘ لارجر بینچ کل سماعت کرے گا

4رکنی بینچ میںجسٹس ارباب محمد طاہر  ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین شامل
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی رہائی و وطن واپسی سے متعلق کیس29 اکتوبر کو لارجر بنچ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لئے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بنچ میں شامل ہوں گے۔