عدالت عالیہ نے پہلے ہی اس مقدمے میں وفاقی حکومت سے 20 جنوری تک مکمل بریفنگ طلب کررکھی ہے
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے سال 2026کے آغازہی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوگی عدالت عالیہ نے پہلے ہی اس مقدمے میں وفاقی حکومت سے 20 جنوری تک مکمل بریفنگ طلب کررکھی ہے، ہے جبکہ حکومت کی طرف سے موقف اختیار کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ عافیہ امریکی شہری ہیں انہیں سزا بھی امریکا میں ہوئی، امریکی نظام میں مداخلت نہیں کرسکتے۔جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ ہم اس پٹیشن کو طے کرنا چاہتے ہیں، چار ججز کے پاس اتنا وقت نہیں کہ روز روز بیٹھیںاسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کریگا۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ عدالت میں پیش ہوں گے