بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے تمام کیس لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر

سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست بھی  آج  لارجر بینچ میں سماعت کے لئے مقرر ہو گئی
اسلام آباد(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست بھی  آج  لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔قیدی عرفان کی بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس بھی کل لارجر میں مقرر ہو گیا