اسلام آباد ہائیکورٹ‘ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی مقدمے کی سماعت ہوگی

 عدالت عالیہ پہلے ہی اس مقدمے میں وفاقی حکومت سے 20 جنوری تک مکمل بریفنگ طلب کررکھی ہے
 اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے سال 2026کے آغازہی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوگی عدالت عالیہ پہلے ہی اس مقدمے میں وفاقی حکومت سے 20 جنوری تک مکمل بریفنگ طلب کررکھی ہے، جبکہ حکومت کی طرف سے موقف اختیار کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ عافیہ امریکی شہری ہیں انہیں سزا بھی امریکا میں ہوئی، امریکی نظام میں مداخلت نہیں کرسکتے