اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیس کی سماعت آج پیر 13 جنوری کوہوگی جس میں عدالت نے پاکستان سے امریکا جانے والے پاکستانی سفیر کے سرکاری وفد کی ارکانِ کانگریس سے ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت نے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کے عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل دائر ہونے کے بعد بیرونِ ممالک کے دوروں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارتِ خارجہ کو امریکا میں پاکستانی سفارت خانے سے مؤقف لے کر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔