اے سی خراب ہونے سے قتل کا منصوبہ بگڑ گیا تھا مگر پھر ہنیہ کمرے میں واپس آگئے
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی میڈیا نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ایران میں قتل کے منصوبے سے متعلق خفیہ رپورٹ کی کچھ تفصیلات سامنے لانے کا دعوی کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے ایک خفیہ رپورٹ کے مندرجات بتاتے ہوئے دعوی کیا کہ حماس رہنما اسرائیل ہنیہ کے قتل کی مہینوں تک منصوبہ بندی کی گئی مگر جس رات انہیں قتل کیا جانا تھا تب ان کے کمرے کا ای سی یونٹ ٹوٹ گیا تھا جس پر وہ کافی دیر تک اپنے کمرے سے باہر کسی دوسریکمرے میں چلے گئے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اے سی یونٹ ٹوٹنے اور اسماعیل ہنیہ کے کمرے سے باہر نکل جانے کے بعد ان کے قتل کا منصوبہ بگڑ گیا تھا کیونکہ انہیں قتل کرنے کے لیے ایک چھوٹا ریموٹ کنٹرول بم ان کے کمرے میں رکھا گیا تھا جو انہیں اسی صورت میں نقصان پہنچا سکتا تھا جب وہ کمرے میں موجود ہوتے۔