جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے:فیصل کریم کنڈی

 علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ ہیں
پشاور(آئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے  یہ جلسہ کرنے کاموقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے  لئے  لوگوں کو کرائے پر لایا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔