اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے این اے 18میں عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دئیے جانے کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمرایوب کا حلقہ پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں، علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں، ایسانہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا مسلط کیاجارہا ہے